Saturday , May 27 2017
Home / Top Stories / آئی اے ایس ٹاپرس ٹینا دابی اور اطہر عامر خاں کی عنقریب شادی

آئی اے ایس ٹاپرس ٹینا دابی اور اطہر عامر خاں کی عنقریب شادی

مسلم نوجوان سے رشتہ ازدواج، مجھے اپنی پسند کے انتخاب کا حق حاصل : ٹینا کا ادعا
نئی دہلی ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 2015-16ء کے سیول سرویسیس امتحانات کی ٹاپر دلت لڑکی ٹینا دابی اب یوپی ایس سی امتحانات میں دوسرا رینک حاصل کرنے والے اطہر عامر الشفیع خاں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کے درمیان محبت تو ہوچکی ہے اور منگنی کے بعد شادی ہوگی۔ ٹینا بھوپال میں پیدا ہوئی ہے اور فی الحال مسوری کی لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈیمی برائے نظم و نسق میں تربیت حاصل کررہی ہے۔ دابی نے کہا ہیکہ ان دنوں نے شادی کی تاریخ ہنوز طئے نہیں کی ہے لیکن منگنی بہت جلد ہوجائے گی۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 11 مئی کو نارتھ بلاک میں واقع محکمہ پرسونل و تربیت میں منعقدہ ایک تہنیتی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔ دابی نے خوشگوار لمحات کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’صبح ہماری ملاقات ہوئی اور شام کو میں نے عامر کو میرے دروازہ پر پایا۔ اس کیلئے پہلی نظر  میں پیار ہوگیا۔ اگسٹ میں اس کی کوشش مجھ پر اثر کر گئی۔ دابی نے مزید کہا کہ ’’میں ہر روز عامر سے اس کی پسند پر اظہارتشکر کرتی ہوں یہ ایک بہترین شخص ہے‘‘۔ دابی نے کہا کہ ’’ہم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور بہت خوش ہیں۔ لیکن مجھے یہ اعتراف کرنا ہی ہوگا کہ جب میں ہم دونوں کے بارے میں شائع ہونے والا مواد پڑھتی ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ ہم نے گوگل اور اخبارات میں اپنے بارے میں پڑھنا چھوڑ دیا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ عوامی نظروں میں رہنے کی یہ چھوٹی سی قیمت ہے جو ہمیں چکانی پڑرہی ہے‘‘۔ اس رشتہ پر کی جانے والی تنقیدوں پر دابی نے کہا کہ ’’ایک آزاد خیال اور خودانحصار خاتون کی حیثیت سے مجھے میری پسند کے انتخاب کا حق حاصل ہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT