Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی اے ایس کے لیے اردو میں مفت تربیت آن لائن فارم داخل کرنے کی سہولت

آئی اے ایس کے لیے اردو میں مفت تربیت آن لائن فارم داخل کرنے کی سہولت

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ ( میٹ ) نے تلنگانہ ریاست کے اقلیتی طبقات بالخصوص اردو داں عوام سے اترپردیش حکومت کی جانب سے اردو آئی اے ایس فری ٹریننگ سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش اردو اکیڈیمی کے صدر نشین ڈاکٹر نواز دیوبندی کے مطابق سیول سرویس کے لیے مفت کوچنگ ، مفت ہاسٹل ، مفت طعام کی سہولت دی جارہی ہے ۔ دہلی اور لکھنو میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ آن لائن فارم کی آخری تاریخ 15 مئی ہے ۔ ذریعہ تعلیم انگریزی ، ہندی ، اور اردو ہے ۔ شاندار نتائج کا ریکارڈ ہے ۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی چیرمین کے مطابق ، بیوروکریسی میں اقلیتوں کی بہتر نمائندگی کے لیے یہ ایک کامیاب حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔ اس اہم پروجکٹ کے لیے جہاں اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو کی سرپرستی حاصل ہے ۔ اترپردیش کے سینئیر کابینی وزیر جناب اعظم خاں کی خصوصی دلچسپیوں سے اترپردیش اردو اکیڈیمی کامیابی کے ساتھ یہ پراجکٹ چلا رہی ہے ۔ میٹ کے عہدیداران سید امیر محمد امجد ، سید علی الدین ، میر مقصود علی اور سید حمید الدین نے تلنگانہ کی اقلیتوں بالخصوص اردو عوام سے اس ہمہ مقصدی فروغ تعلیم ، فروغ روزگار کے لیے گریجویٹس نوجوانوں سے آگے آنے پر زور دیا تاکہ اقلیتوں کی بالحاظ آبادی بیوروکریسی میں بھی تناسب حصہ داری مکمل ہو اس سلسلے میں ویب سائٹ upurduakademi.org یا فون 7081007090 ۔ 8853376317 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT