Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی بی ایل سیزن 2 کا آغاز

آئی بی ایل سیزن 2 کا آغاز

نئی دہلی ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی اے آئی اکھیلیش داش گپتا نے آج دو سال کے وقفہ کے بعد انڈین بیڈمنٹن لیگ کی واپسی کا اعلان کیا۔ آئی بی ایل 15 روزہ ایونٹ رہے گا جو 2 تا 17 جنوری کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور جو ایک ملین امریکی ڈالر والے کامپٹیشن میں مسابقت کریں گی۔ سیزن 2 کے آغاز کے موقع پر اسٹار شٹلرس سائنا نہوال، اے سریکانت اور پی وی سندھو موجود رہے۔ داس گپتا نے یقین دلایا کہ یہ ٹورنمنٹ افتتاحی ایڈیشن کے مقابل زیادہ بڑا اور بہتر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج میرے لئے فخر کا موقع ہے جیسا کہ میں انڈین بیڈمنٹن لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان کررہا ہوں اور اس کے تعلق سے میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ یہ پہلے ایڈیشن سے کہیں بہتر رہے گا۔ دو فرنچائز مالکین نے پہلے ہی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ دہلی کوانفائی نائیٹ کمپیوٹر سلیوشنس خرید رہے ہیں اور لکھنؤ پھر ایک بار سہارا پریوار کے پاس رہے گا جو انڈین اسپورٹس میں اپنا حصہ ادا کرنے کیلئے معروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT