Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آئی جے ایل واٹر پلانٹ کا امریکی ٹیم نے جائزہ لیا

آئی جے ایل واٹر پلانٹ کا امریکی ٹیم نے جائزہ لیا

ماناکنڈور ۔ 5 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل مستقر کے قریب آئی جے ایل واٹر پلانٹ کا امریکہ کی بائی ویل کی ایک ٹیم نے افتتاح کیا ۔ اس پروگرام میں شریک مہمان خصوصی شریک اس ادارہ کے ڈائرکٹر چیری کینڈی ، مینجر الما سیلیا ، فینانس اسٹیٹ مینجر ، ایم جیئم ، ڈائرکٹر مادھاوگھواگن روی سیوک مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں عوام کو صاف شفاف آلودگی سے پاک پانی کی فراہمی ہمارا منصوبہ مقصد ہے ۔ ہندوستان محفوظ واٹر نیٹ ورک ادارہ کے ذریعہ صاف پانی کے پلانٹ قائم کررہے ہیں ۔ ویشوگا ماناکنڈور میں اس ادارہ کے زیراہتمام واٹر پلانٹ قائم کر کے عوام کو صاف محفوظ پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ بعدازیں طلباء سے امریکہ کی اس ٹیم نے کوئز مقابلے مضمون نویسی کا امتحان لیا اور انعامات دیئے ۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی منڈل صدر وینکٹ ریڈی ، ماناکنڈور نائب سرپنچ وینکٹ سوامی ، وارڈ ممبر اپاراجو ، سرینواس راو ، ایل راجو ، پی شراون واٹر پلانٹ کے نگرانکار پی سرینواس ، بی نکھیل اور گاوں والے شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT