Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / آئی سی جے کے فیصلے پر جادھو کے دوستوں کا جشن

آئی سی جے کے فیصلے پر جادھو کے دوستوں کا جشن

ممبئی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر حکم التوا جاری کئے جانے پر ان کے دوستوں اور بہی خواہوں نے آج مسرت کا اظہار کیا اور یہاں انہوں نے آتش بازی کی ۔ لوور پریل علاقہ میں جادھو کے دوستوں اور اس کے پڑوسیوں نے آتش بازی کی ۔ یہاں قابل لحاظ تعداد میں لوگ بھی جمع ہوگئے تھے اور انہو ں نے بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم جیسے نعرے بھی لگائے ۔ جادھو کے افراد خاندان یہاں سلور اوک اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر رہتے تھے ۔ یہاں سے یہ لوگ تخلیہ کرچکے ہیں اور یہ فلیٹ اب خالی ہے ۔ جادھو کے بچپن کے دوست تلسی داس پوار نے کہا کہ 125 کروڑ ہندوستانیوں کی دعائیں قبول ہوئی ہیں ۔ ہم بین الاقوامی عدالت انصاف سے اظہار تشکر کرتے ہیں کہ اس نے قابل خیر مقدم فیصلہ کیا ہے ۔ پوار اور اس کے خاندان کے دیگر ارکان کا جادھو سے دوستانہ ہے اور وہ ٹی وی پر آئی سی جے کے فیصلے کی سماعت کر رہے تھے ۔ اس نے کہا کہ وہ امید کر رہا تھا کہ عدالت کی جانب سے مثبت فیصلہ سنایا جائیگا اور اسے اب بھی امید ہے کہ جادھو ہندوستان واپس ہوگا ۔ ستارا ضلع میں آنے واڑی گاوں کے باشندوں نے بھی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں جادھو کی ایک ایکر اراضی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT