Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی رینکنگ : ویراٹ کوہلی بدستور سرفہرست

آئی سی سی رینکنگ : ویراٹ کوہلی بدستور سرفہرست

دبئی۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹی۔20 بیٹسمین کی تازہ ترین آئی سی سی رینکنگس میں ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنا سرفہرست مقام برقرار رکھا ہے۔ پیسر جسپریت بومراہ نے ایک پائیدان اوپر چڑھتے ہوئے ٹاپ 10 بولرس کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل کرلیا۔ کوہلی کو دوسرے مقام پر موجود آسٹریلیا کے آرون فنچ پر 39 پوائنٹس کی سبقت ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ایوین لیوس نے اپنا کیریئر کا بہترین تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ پاکستان کے بابر اعظم نے 21 پائیدانوں کی اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے چھٹویں مقام پر پہونچ گئے۔ انہوں نے لاہور میں حالیہ منعقدہ آزادی کپ سیریز میں اپنی ٹیم کو ورلڈ الیون کے خلاف 2-1 سے کامیابی دلانے میں مدد کی تھی۔ بولرس کی فہرست میں بومراہ جنوبی آفریقہ کے عمران ظاہر پر فوقیت پاتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کرلیا۔ پاکستان کے وسیم عماد بولرس کے ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ ہندوستانی اسٹار اسپنر روی چندرن اشون بدستور 10 ویں مقام پر برقرار ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں ہندوستان پانچویں مقام پر برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز نے گزشتہ شب چسٹرلی اسٹریٹ پر انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے رینکنگ میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 117 پوائنٹس کیساتھ کل رات کے میچ سے قبل چوتھے مقام پر تھی اور اب 120 پوائنٹس کیساتھ تیسرے مقام پر پہونچ گئے۔ دوسری طرف انگلینڈ 4 پوائنٹس سے محرومی کے بعد 119 پوائنٹس کیساتھ دوسرے مقام سے پھسل کے چوتھے مقام پر کرگئی۔

TOPPOPULARRECENT