Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی ٹسٹ بولرس رینکنگ روی چندرن اشون پہلے مقام سے محروم

آئی سی سی ٹسٹ بولرس رینکنگ روی چندرن اشون پہلے مقام سے محروم

دوبئی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون آج آئی سی سی ٹسٹ رینکنگس میں اپنے اول مقام سے محروم ہوگئے ۔ یہ مقام اب انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو حاصل ہوگیا ہے ۔ اس دوران بلے باموں کی رینکنگ میں ہندوستان کے اجنکیا رہانے مشترکہ 10 ویں مقام پر برقرار رہیں۔ آل راونڈرس کی فہرست میں تاہم اشون اپنا پہلا مقام برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے مقام پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں۔ اسٹیورٹ براڈ نے جوہانسبرگ ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کے ذریعہ اشون سے پہلا مقام چھین لیا ہے ۔ اس میچ میں انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے ۔ 2004 میں اسٹیو ہارمیسن کے بعد اسٹیورڈ براڈ ٹسٹ رینکنگ بولنگ میں اول مقام حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بولر ہیں۔ روی چندرن اشون اس فہرست میں دوسرے مقام پر اور جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین تیسرے مقام پر ہیں۔ بولرس کی فہرست میں ہندوستان کے ایک اور اسپنر رویندر جڈیجہ موجود ہیں جنہیں چھٹا مقام حاصل ہوا ہے ۔ بلے بازوں کی فہرست میں انگلنیڈ کے جو روٹ نے اپنے نویں ٹسٹ سنچری کے بعد دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ روٹ کے 110 رنز کی بدولت انگلینڈ کو قدرے سبقت حاصل ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT