Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پاکستان کی آٹھویں پوزیشن

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پاکستان کی آٹھویں پوزیشن

لاہور ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دو درجے تنزلی ہوگئی ہے اور وہ چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ہندوستان بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ ایشیا کپ میں دو میچز ہارنے کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں تنزلی ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کو آخری نو میں سے سات میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، انگلینڈ نے پاکستان کو 3-0 سے وائٹ واش کیا، اور نیوزی لینڈ کے مقابل بھی انھیں 2-1 سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT