Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی پر ہندوستانی ٹیم کی وجہ سے دباؤ

آئی سی سی پر ہندوستانی ٹیم کی وجہ سے دباؤ

ممبئی ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم کے کھیلنے پر غیریقینی صورتحال کے بعد میگا ایونٹ کے براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے وضاحت سے چیمپئز ٹرافی میں بھاری رقم کی بدولت جگہ حاصل کرنے والے ایڈ ورٹائزرز کے اعتماد کو بحال کیا جاسکتا ہے جو ہندوستان کی ممکنہ دستبرداری پرتشویش میں ہیں۔ اگر ہندوستانی ٹیم میگا ایونٹ سے دستبردار ہوگئی تو آئی سی سی کے پاس ان کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے کیا منصوبہ موجود ہے؟ یاد رہے مالیاتی تنازعہ کی وجہ سے ہندوستان کی چمپئنس ٹروفی میں شرکت کا ہنوز فیصلہ نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT