Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی چمپینس ٹروفی کی انعامی رقم میں اضافہ

آئی سی سی چمپینس ٹروفی کی انعامی رقم میں اضافہ

دبئی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال کی چمپینس ٹروفی کے انعام کی رقم میں 5 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ کرتے ہوئے اس کو 4.5 ملین ڈالر تک پہونچا دیا ہے جس میں فاتح ٹیم کا حصہ 2.2 ملین ڈالر ہوگا۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ’’انگلینڈ اور ویلز میں یکم تا 18 جون منعقد شدنی مجوزہ آئی سی سی چمپینس ٹروفی کی مجموعی انعامی رقم 4.5 امریکی ڈالر ہوگی اور آٹھ ٹیموں کے ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم کو 2.2 ملین ڈالر دیئے جائیں گے‘‘۔ آٹھویں ٹورنمنٹ میں 2013 کے بعد 500,000 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ رنر اپ ٹیم کو 1.1 ملین ڈالر حاصل ہوں گے۔ سیمی فائنل کھیلنے والی دیگر دو ٹیموں کو فی کس 4,50,000 ڈالر دیئے جائیں گے۔ ہر گروپ میں تیسرے مقام پر پہونچنے والی ٹیموں کو فی کس 90,000 ڈالر حاصل ہوں گے۔ ہر گروپ میں آخری مقام پر رہنے والی ٹیموں کو فی کس 60,000 ڈلر رہے جائیںگے۔

TOPPOPULARRECENT