Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی کی کھلاڑیوں اور شائقین کو سیکورٹی کی یقین دہانی

آئی سی سی کی کھلاڑیوں اور شائقین کو سیکورٹی کی یقین دہانی

لندن۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اینٹی کرپشن اور سکیورٹی یونٹ (اے سي ایس یو) کے صدر رونی فلینیگن نے یکم جون کو انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے سبھی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور یہاں آنے والے شائقین کو ان کی حفاظت یقین کی دہانی کروائی ہے ۔انگلینڈ اینڈ ویلز میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون کو ہوگا لیکن اس ہفتے مانچیسٹر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد یہاں ٹورنمنٹ کی سکیورٹی کا سوال پیدا ہوگیاہے ۔ فلینیگن نے کہا کہ کرکٹ کبھی بھی دہشت گردوں کے سامنے جھکے گا نہیں اور وہ یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ ایک محفوظ ٹورنمنٹ ہوگا۔پولیس افسر کے طور پر کام کر چکے فلینیگن نے لندن میں پریس کانفرنس میں کہا دہشت گردوں کو ہم پر حاوی نہ ہونے دیجئے ۔ میرے حساب سے کھیل کا ہمیشہ مخالف حالات میں مثبت اثر ہوتا ہے اور ہم نے یہ جنوبی افریقہ میں دیکھا اور میں نے خود اس کا تجربہ آئر لینڈ میں کیا تھا۔
اگاسی سے جوکووچ کو فائدہ ہوگا:مرے
جوہانسبرگ ۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نوواک جوکووچ کے فیصلے پر عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے حیران تو ہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ  سابق عالمی نمبر ایک آندرے ا?گاسی کی خدمات کوچ کی حیثیت سے سربیائی اسٹار اور ٹینس کیلئے مثبت تبدیلی ثابت ہو گی۔ واضح رہے کہ اٹالین اوپن میں شکست کے بعد نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کیلئے آگاسی کی خدمات بطور کوچ حاصل کی ہیں۔ اینڈی مرے نے مزید کہا  ہے کہ جب تک عظیم کھلاڑی کھیل میں موجود رہتے ہیں اس سے دلچسپی میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور سیکھنے کا بھی بھرپور موقع ملتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT