Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی کے اجلاس میں آج ہند۔پاک سرد جنگ کا امکان

آئی سی سی کے اجلاس میں آج ہند۔پاک سرد جنگ کا امکان

کراچی۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کا دو روزہ اجلاس کل دبئی میں شروع ہوا رہا ہے جس میں پی سی بی کی جانب سے بگ تھری مالیاتی نظام کی مخالفت کی جائے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق 26 اور 27 اپریل کو ہونے والے اہم اجلاس میں آئی سی سی کے مالیاتی نظام پر اعتراض کرتے ہوئے آئی سی سی کی مالیات سے ہندوستا کا 70 فیصد حصص کم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران شہریار خان دلائل دیں گے کہ پاکستان اپنی ہوم سیریز بیرون ملک کھیلنے پر مجبور ہے لہٰذا اس کا حصص بڑھایا جائے اور اگر ہندوستان کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو اس مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ یہ موضوع بھی اٹھایا جائے گا کہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام میں صرف آئی پی ایل کو ہی خالی ونڈو کیوں دی جاتی ہے اور اس ٹورنمنٹ کے دو ماہ کے دوران کوئی بھی غیر ملکی سیریز کیوں منعقد نہیں کی جاتی۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور خازن انیرودھ چوہدری بھی آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پر اعتماد ہیں کہ مالیاتی نظام کیلئے رائے شماری میں ان کیخلاف زیادہ ووٹ نہیں آئیں گے۔ بی سی سی آئی حکام کو امید ہے کہ وہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کو بھی اپنے ساتھ ملا کر اپنا پلڑا بھاری کرلیں گے اور نئے مالیاتی نظام کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا جس کی وجہ سے بی سی سی آئی کو آنے والے 16برسوں کے دوران 3600 کروڑ کا بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ بگ تھری کے بننے کے بعد ہند۔ پاک کے درمیان سیریزوں کا معاہدہ ہوا تھا لیکن کوئی بھی سیریز کھیلی نہیں گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT