Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / آئی ٹی آئی کورس کو 12 ویں کے مماثل قراردینے سے اتفاق

آئی ٹی آئی کورس کو 12 ویں کے مماثل قراردینے سے اتفاق

نئی دہلی ۔ 15 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فروغ انسانی وسائل نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئی) کے دو سالہ ڈپلوما کورسس کو 12 ویں جماعت کے مماثل قرار دینے سے اتفاق کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو شریک کرنے کے مقصد سے اس کے تمام دو سالہ  ڈپلوما کورسس کو بارہویں جماعت کے مماثل قرار دینے سے وزارت فروغ انسانی وسائل نے اتفاق کیا ہے لیکن کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ تقریباً 17 فیصد انجنیئرنگ گریجویٹس اور 15 فیصد مینجمنٹ گریجویٹس بیروزگار ہیں۔ اسی طرح 18 لاکھ نشستوں کے منجملہ 8 لاکھ انجنیئرنگ نشستیں خالی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT