Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ٹی اینڈ بزنس مینجمنٹ پر انٹرنیشنل کانفرنس

آئی ٹی اینڈ بزنس مینجمنٹ پر انٹرنیشنل کانفرنس

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : انٹرنیشنل سوسائٹی آف ریسرچرس سائنٹسٹس انجینئرس اینڈ ڈاکٹرس ( ISRSED ) کی جانب سے آئی ٹی اینڈ مینجمنٹ پر انٹرنیشنل کانفرنس حیدرآباد میں 24 اور 25 ستمبر 2016 کو منعقد ہوگی ۔ جس کے لیے کمپیوٹنگ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ، کامرس ، اکنامکس ، مینجمنٹ ، ویمنس ایجوکیشن ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور سوشیل سائنسیس پر مقالے طلب کیے جارہے ہیں ۔ بی ٹیک ، ایم ٹیک ، ایم بی اے ، ایم سی اے اور کامرس کے طلبہ اور فیکلٹی ان کے ریسرچ پیپرس داخل کرتے ہوئے حصہ لے سکتے ہیں ۔ مقالہ داخل کرنے اور رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر ہے ۔ ISRSED کا اہم مقصد معیاری ریسرچ ورک کے لیے طلبہ ریسرچرس اور اکیڈیمیشینس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ عنوانات سے متعلق مزید تفصیلات ، رجسٹریشن فیس اور دیگر تفصیلات کے لیے دیکھئے ویب سائٹ isrsed.org یا 9704916720 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT