Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ٹی شعبہ میں ملازمین کی تخفیف عام بات :کے ٹی آر

آئی ٹی شعبہ میں ملازمین کی تخفیف عام بات :کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( پی ٹی آئی ) انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ میں ملازمین کی تخفیف ایک عام بات ہے ۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے ہندوستان کی آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمین کی تخفیف سے متعلق اطلاعات کے پس منظر میں یہ بات کہی ۔ انھوں نے ایک پروگرام کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی تخفیف کے معاملے کو غیرمعمولی اہمیت دی جارہی ہے ، حالانکہ آئی ٹی اور آئی سی ٹی کمپنیوں میں یہ ایک عام بات ہے ، ایسا ہر سال ہوتا رہتا ہے ۔ اس بار بھی پہلی مرتبہ تخفیف نہیں کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ چند ملازمین نے حال ہی میں محکمہ لیبر سے رجوع ہوکر شکایت کی تھی کہ آئی ٹی کمپنی اُن سے زبردستی استعفیٰ طلب کررہی ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ہر سال آئی ٹیز کمپنی اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تجارتی نشانہ مقرر کرتی ہے اور اسی پروگرام کی مناسبت سے ضروری اقدامات کئے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT