Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ٹی شعبہ کے ملازمین ویزا مسئلہ سے چھٹکارہ پالیں گے : ناسکم

آئی ٹی شعبہ کے ملازمین ویزا مسئلہ سے چھٹکارہ پالیں گے : ناسکم

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) صنعتی ادارہ ناسکم کے صدر آر چندر شیکھر نے آج کہا کہ آئی ٹی شعبہ کے ملازمین کو امیگریشن سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ سے کمپنیوں کیلئے اپنے کام کاج انجام دینے میں تشویش پیدا ہورہی ہے۔ آئی ٹی صنعت اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ آسٹریلیا اور امریکہ کی جانب سے اعلیٰ مہارت کے حامل روزگار ویزا کو ختم کردینے کے حالیہ اعلان پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں اپنے نوجوانوں کے روزگار کا تحفظ کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ یہ عالمی تحفظ پسندی کا رجحان ہے اور یہ عالمگیریت کے مغائر ہے۔ یہ تمام بڑی تبدیلیاں ہیں لیکن آئی ٹی صنعت اور اس سے وابستہ ملازمین مسائل سے بچنے کیلئے متبادل راہیں اختیار کریں گے۔ ویزا یا امیگریشن سے متعلق مسائل سے آئی ٹی ملازمین بہت جلد چھٹکارہ پالیں گے۔

TOPPOPULARRECENT