Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’ آئی پلس ٹی وی‘‘ پر ’’رمضان اسپیشل‘‘ پروگراموں کا گلدستہ

’’ آئی پلس ٹی وی‘‘ پر ’’رمضان اسپیشل‘‘ پروگراموں کا گلدستہ

حیدرآباد ۔ /15 جون (پریس نوٹ) آئی پلس ٹی وی کے سربراہ زید پٹیل کے بموجب ’’مسلمانوں کو عام مہینوں کے مقابلہ میں اس بابرکت مہینے میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہئے ، اسی لئے آئی پلس ٹی وی اپنے ناظرین کی مکمل رہنمائی اور رمضان سے متعلقہ تمام معلومات ومسائل سے روشناس کرانے کے لئے پیش کررہا ہے ۔ رمضان اسپیشل پروگراموں کا حسین گلدستہ جس میں شامل ہے ۔ ’’تعارف قرآن ‘‘ ، ’’تحفہ رمضان ‘‘ ، ’’مسائل رمضان‘‘ اور ’’ آج کی تراویح‘‘ ۔ ’’تعارف قرآن‘‘ کو عالم دین شیخ ارشد بشیر مدنی پیش کررہے ہیں ۔ جس میں وہ قرآن کریم جو ہمارے لئے ضابطہ حیات ہے کا تعارف بالکل منفرد انداز میں پیش کریں گے ۔ اسی طرح ’’شیخ خالد جمیل مکی ‘‘ مسائل رمضان پیش کریں گے اور ناظرین کو ماہ رمضان میں درپیش ہونے والے مختلف مسائل اوران کے حل سے آگاہ کریں گے ۔ رمضان اسپیشل پروگراموں میں ناظرین کے لئے تحفہ ہے ’’تحفہ رمضان‘‘ جس میں ناظرین کو یہ بتایا جائے گا کہ رمضان کیسے تمام عالم انسانیت کے لئے اللہ کا ایک حسین تحفہ ہے ۔ اس پروگرام میں برطانیہ کے عالم دین شیخ عبدالہادی عمری مدنی آج کی تراویح کا خلاصہ پیش کریں گے ‘‘ ۔ آئی پلس ٹی وی اپنے ریگولر پروگراموں کے علاوہ رمضان کے لئے یہ خاص پروگرام پیش کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئی پلس ایک اسلامی خاندانی ٹی وی چینل ہے ، جو حکومت ہندکے وزارت اطلاعات و نشریات سے اپلنکنگ وڈ آن لنکنگ کے لئے لائسنس شدہ ہے ۔ یہ بالکل مفت نشر کیا جانے والا ٹی وی چیانل ہے ۔ جو نہ صرف لوگوں کی دینی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے ، بلکہ ٹی وی کے تمام ناظرین کے لئے اخلاقی اقدار پر مبنی دنیوی پروگرام بھی بڑے دلکش انداز میں پیش کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT