Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / آئی پی ایس عہدیداروں کا دورۂ اسرائیل

آئی پی ایس عہدیداروں کا دورۂ اسرائیل

یروشلم۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی پولیس سروس کے عہدیدار پہلی بار اسرائیل کا دورہ کررہے ہیں۔ یہ ان کے تربیتی پروگرام کا ایک حصہ ہے تاکہ اسرائیل میں شورش پسندی کے مقابلے کیلئے اختیار کی جانے والی ٹیکنکس اور بہترین کارروائیوں ، فن جنگ میں کم شدت کا انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیوں و انسداد دہشت گردی میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران ان کا استعمال شامل ہے۔ مقامی صیانتی ذرائع کے بموجب امکان ہے کہ انہیں اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ اندرون ملک اراضی کی صیانتی مصنوعات تیار کرنے کا بھی تجربہ حاصل ہو۔ وزارت دفاع کے شعبہ میں جو ایسے کام میں تعاون کرتا ہے اور جس نے پورے ملک میں پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ حاصل کیا ہے، اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں اس کے انتظامات کا مشاہدہ بھی کریں گے۔ آئی پی ایس کے زیرتربیت افراد قبل ازیں سنگاپور اور جاپان بھی ایسے ہی مقصد سے روانہ کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT