Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل آکشن : اسٹوکس مالا مال، حیدرآبادی محمد سراج کو 2.6 کروڑ کا کنٹراکٹ

آئی پی ایل آکشن : اسٹوکس مالا مال، حیدرآبادی محمد سراج کو 2.6 کروڑ کا کنٹراکٹ

بنگلورو ، 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس اب تک کی سب سے مہنگی سمندرپار خریدی بن کر خطیر رقم 14.50 کروڑ روپئے کے عوض رائزنگ پونے سوپرجائنٹس کی صفوں میں شامل ہوگئے، حتیٰ کہ بعض غیرمعروف ہندوستانی ڈومیسٹک کھلاڑیوں نے مانوس ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آج یہاں منعقدہ آئی پی ایل پلیئرز آکشن میں پُرکشش معاملتیں حاصل کرلئے۔ آج کے ہراج کی دوسری بڑی خریداری بھی انگلینڈ کا کھلاڑی لیفٹ آرم فاسٹ بولر ٹائمل ملز ہے، جسے رائل چیلنجرز بنگلور نے 12 کروڑ روپئے کی زبردست رقم میں حاصل کیا ہے۔ آٹھ فرنچائزس مجموعی طور پر 91.15 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے آج ہراج کے تحت آنے والے 350 سے زائد کھلاڑیوں والے پول سے 66 کھلاڑیوں کو خریدے۔ خریداری میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو واضح طور پر ترجیح دی گئی جیسا کہ ان میں سے 39 نے کنٹراکٹس پائے جبکہ 27 سمندرپار کھلاڑی بھی فرنچائزس کی صفوں میں شامل ہوئے۔ بڑی رقم بٹورنے والوں میں افغانستان کا نوجوان لیگ اسپنر راشد خان ارمان بھی ہے، جس نے سن رائزرس حیدرآباد سے 4 کروڑ روپئے (600,000 امریکی ڈالر) کی بولی حاصل کرکے سب کو چونکا دیا، اور افغان اسپن بولنگ آل راؤنڈر محمد نبی بھی ایس ار ایچ کے حصے میں گئے۔ یہ دونوں نقدی سے مالامال لیگ میں حصہ لینے والے اولین افغان کھلاڑی بنیں گے۔ ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے بھی اچھا دن ثابت ہوا، ٹاملناڈو کے لیفٹ آرم سیمر ٹی نٹراجن 3 کروڑ روپئے (448,000 ڈالر) میں کنگز الیون پنجاب کا حصہ بن گئے، جو اُن کی اساسی قیمت 10 لاکھ روپئے کے مقابل 30 گنا اضافہ ہے۔ حیدرآباد پیسر محمد سراجکو مقامی فرنچائز سن رائزرس حیدرآباد سے 2.6 کروڑ روپئے کی معاملت حاصل ہوگئی۔ وہ حالیہ عرصے میں ڈومیسٹک مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے ذریعے شہ سرخیوں میں آئے ۔ آئی پی ایل کنٹراکٹ بلاشبہ سراج کیلئے انعام ہے۔
تاہم عرفان پٹھان اور دیگر ریگولر قومی کھلاڑیوں جیسے چتیشور پجارا اور ایشانت شرماکیلئے الجھن کی صورتحال سامنے آئی کیونکہ وہ اپنی اساسی قیمتوں ترتیب وار 50 لاکھ ، 50 لاکھ اور 2 کروڑ روپئے میں تک فروخت نہ ہوسکے۔ نامور انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں جنھیں کوئی خریدار نہیں ملا، جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر شامل ہیں، حالانکہ اُن کا موجودہ طور پر او ڈی آئی اور T20 بولرز کی آئی سی سی فہرست میں نمبر 1 رینک ہے۔ آج کے کامیاب کھلاڑیوں میں شامل چند دیگر نمایاں نام یہ ہیں:
دہلی ٹیم کیلئے انجیلو میتھیوز (2 کروڑ روپئے) ، کوری اینڈرسن (1 کروڑ)، ادتیہ تارے (25 لاکھ )؛ گجرات کیلئے جیسن رائے (1 کروڑ)، مناف پٹیل (30 لاکھ)، من پریت گونی (60 لاکھ)؛ پنجاب کیلئے ورون ارون (2.8 کروڑ)، اوئن مورگن (2 کروڑ)، مارٹن گپٹل (50 لاکھ)، ڈارن سامی (30 لاکھ)؛ کولکاتا کیلئے ٹرینٹ بولٹ (5 کروڑ)، کرس ووکس (4.2 کروڑ)، ناتھن کولٹر نائل (3.5 کروڑ)، رشی دھون (55 لاکھ)، ڈارن براوو (50 لاکھ)؛ ممبئی کیلئے کرن شرما (3.2 کروڑ)، مچل جانسن (2 کروڑ)، سوربھ تیواری (30 لاکھ)؛ پونے کیلئے منوج تیواری (50 لاکھ)؛ بنگلور کیلئے پون نیگی (1 کروڑ)؛ حیدرآباد کیلئے کرس جارڈن (50 لاکھ روپئے)۔

TOPPOPULARRECENT