Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / آئی پی ایل بٹنگ اسکام میں آئی آر ایس آفیسر گرفتار

آئی پی ایل بٹنگ اسکام میں آئی آر ایس آفیسر گرفتار

نئی دہلی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سابقہ جوائنٹ ڈائرکٹر جے پی سنگھ کو گرفتار کرلیا جنہیں ان کی تحقیقات والے آئی پی ایل کرکٹ بٹنگ اسکام کے ملزمین سے مبینہ طور پر رشوت کی وصولی پر ایجنسی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔ جے پی سنگھ 2000 ء بیاچ کے انڈین ریونیو سرویس آفیسر، کسمٹس اینڈ اکسائیز ونگ ہیں۔ ان کے خلاف ای ڈی کو موصولہ شکایت کی اساس پر سی بی آئی تحقیقات کررہی ہے۔ وہ اب انڈین ریونیو سرویس کے کمشنر کسٹمس اینڈ اکسائیز ونگ کی حیثیت سے اپنے مادر کیڈر کو منتقل ہوگئے ہیں۔ جے پی سنگھ کے علاوہ سی بی آئی نے انفورسمنٹ آفیسر سنجے اور دو دیگر اشخاص ومل اگروال اور چندریش پٹیل کو بھی گرفتار کیا ہے۔
حوض خاص ریپ کیس میں گرفتاری
نئی دہلی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) حوض خاص موضع کے علاقہ میں ایک 24سالہ خاتون کی مبینہ عصمت ریزی کی پاداش میں 20سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جرنال عرف راجہ حوض خاص کے قرب و جوار میں رہتا ہے اور وہ آس پاس کی ہوٹلوں میں برتن دھونے کا کام کرتا ہے۔ وہ واقعہ کے بعد دو روز تک اپنے گھر نہیں آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT