Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / آئی پی ایل بٹنگ کرنے والے چار افراد گرفتار

آئی پی ایل بٹنگ کرنے والے چار افراد گرفتار

4850 روپئے اور تین سیل فونس ضبط
شمس آباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد زون ایس او ٹی ٹیم نے آئی پی ایل بیٹنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب عبدالرحمن ، بھرت داس ، سرینواس ریڈی اور راجندر چاروں مل کر گگن پہاڑ میں واقع اے کے آر بار میںکرکٹ بیٹنگ کررہے تھے کہ ایس او ٹی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا اور شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ ان کے قبضہ سے 4850 روپئے اور تین سیل فونس بھی برآمد کرلیے ۔ چاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔۔
کواری میں تیراکی کرنے والے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج
شمس آباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں واقع کواری میں تیراکی کرنے والے سات نوجوانوں کو شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب موسم گرما میں ہر سال کواری میں تیراکی کے لیے حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے نوجوان تیراکی کے لیے آتے ہیں اور پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہونے اور غوطہ لگاتے وقت ان کے سرپر پتھر کا مار لگ جاتا ہے اور وہ غرقاب ہوجاتے ہیں ۔ ان حادثات کو روکنے کے لیے کواری میں تیراکی پر امتناع عائد کیا گیا تھا دو دن قبل 25 افراد کو کونسلنگ کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا اس کے باوجود نوجوانوں میں تیراکی کا جوش ختم نہیں ہورہا ہے ۔ کواری میں ہونے والے حادثات کو روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے پولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ کواری کے قریب بورڈ لگانے کے باوجود اسے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT