Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل ‘ حیدرآباد کی ممبئی کے خلاف کامیابی

آئی پی ایل ‘ حیدرآباد کی ممبئی کے خلاف کامیابی

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کے خلاف سات وکٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے اپنے کپتان روہت شرما کی نصف سنچری کی بدولت 138 رنز بنائے ۔ روہت شرما 45 گیندوں میں 67 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ پارتھیو پٹیل نے 23 اور ہاردک پانڈیا نے 15 رن بنائے ۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے سدھارتھ کول نے تین ‘ بھونیشور کمار نے دو اور محمد نبی اور رشید خان نے ایک ایک وکٹ لی ۔ جواب میں حیدرآباد نے شکھر دھون کی نصف سنچری کی بدولت 140 رنز بناکر یہ میچ جیت لیا ۔ دھون 46 گیندوں میں 62 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ ہنرکس نے 44 رن بنائے جبکہ وی شنکر 15 پر ناٹ آوٹ رہے ۔ یو راج سنگھ 9 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT