Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل دہلی ڈیر ڈیولس کی شاندار کامیابی

آئی پی ایل دہلی ڈیر ڈیولس کی شاندار کامیابی

راجکوٹ 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے ایک میچ میں آج شام دہلی ڈیو ڈیولس کی ٹیم نے گجرات لائینس کو آٹھ وکٹس سے شکست دیدی ۔ اس میچ میں گجرات لائینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں سات وکٹس کے نقصان پر 149 رنز بنائے ۔ سب سے زیادہ 53 رن دنیش کارتک نے بنائے جبکہ رویندر جڈیجہ نے 36 رنز اسکور کئے ۔ کپتان سریش رائنا نے 24 رن بنائے ۔ اوپنر ڈوین اسمتھ نے 15 رن بنائے تھے ۔ دوسرے بلے باز دو ہندسی اسکور تک نہیں پہونچ سکے ۔ شہباز ندیم نے دو وکٹس لئے جبکہ کرس مورس ‘ ظہیر خان ‘ محمد سمیع اور امیت مشرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں دہلی کی ٹیم نے شاندار شروعات کی اور پہلی وکٹ کی رفاقت میں 115 رن بنائے گئے ۔ ریشبھ پنت نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں میں دو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 69 رنز جوڑے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT