Friday , July 21 2017
Home / Top Stories / آئی پی ایل ‘ دہلی کی گجرات کے خلاف شاندار کامیابی

آئی پی ایل ‘ دہلی کی گجرات کے خلاف شاندار کامیابی

نئی دہلی 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے ایک میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس نے گجرات لائینس کے خلاف سات وکٹس سے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ گجرات نے اس پہلے بیٹنگ کرکے سریش رائنا اور دنیش کارتک کی نصف سنچریوں کی بدولت 208 رنز بنائے ۔ رائنا نے 77 اور کارتک نے 65 رن بنائے ۔ دہلی نے ریشبھ پنت اور سنجیو سیمسن کی مثالی بیٹنگ کی بدولت 17.3 اوورس میں تین وکٹس پر 114 رن بناکر میچ جیت لیا ۔ ریشبھ پنت نے 43 گیندوں میں نو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے ۔ سنجیو سیمسن 31 گیندوں میں 61 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT