Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل سے پاکستانی کامنٹیٹرس غائب

آئی پی ایل سے پاکستانی کامنٹیٹرس غائب

ممبئی۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے ایک سال کے بعد آئی پی ایل سیزن 10  کے دوران میچو ں پر ماہرانہ تبصرہ کریں گے لیکن پاکستانی مبصر رمیز راجہ،شعیب اختر اور وقار یونس دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث آئندہ ٹورنمنٹ کے دوران کمنٹری نہیں کرسکیں گے جن سے کسی نے بھی معاہدہ نہیں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اہم مبصرین کی عدم موجودگی کے سبب ہی بی سی سی آئی کو ایک تجربہ کار تجزیہ نگار کی تلاش تھی اور بورڈ میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہرشا بھوگلے پر ایک سال کے بعد دوبارہ نظر کرم کی گئی ہے جو آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن میں ماہرانہ تبصرے بھی کر سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT