Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل ‘ فاسٹ بولروں کیلئے ونڈے آسان نہیں:بانڈ

آئی پی ایل ‘ فاسٹ بولروں کیلئے ونڈے آسان نہیں:بانڈ

ممبئی ۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر شین بانڈ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کے بعد ونڈے کرکٹ فاسٹ بولرروں کیلئے آسان نہیں ہے کیونکہ مسلسل سفر اور کرکٹ کے سبب انہیں نیٹ پر زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔ بانڈ کے مطابق آئی پی ایل میں شریک فاسٹ بولر جب اپنی ٹیموں کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے تو ان کیلئے دس اوورز کی بولنگ کرنا کافی سخت اور منفرد چیلنج ہوگا کیونکہ انہیں زیادہ بوجھ اٹھانے کی عادت نہیں رہی ہو گی۔ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے کوچ نے مزید کہا کہ صرف بولروں کو ہی نہیں بلکہ بیٹسمینوں کو بھی کسی حد تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن کو اپنے نئے کرداروں میں ڈھلتے ہوئے کافی جدوجہد کرنا پڑے گی۔
اسٹوئنس ، چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ
میلبورن۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کو یکم جون سے انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے ۔ انہیں گذشتہ ماہ آئی پی ایل کے دوران کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں بھی کافی حصہ نہیں کھیل سکے تھے اور انہیں وطن لوٹنا پڑا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT