Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی پی ایل ‘ ممبئی کی دہلی کے خلاف کامیابی

آئی پی ایل ‘ ممبئی کی دہلی کے خلاف کامیابی

ممبئی 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کے ایک دلچسپ میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف کم اسکور والے میچ میں 14 رن سے کامیابی حاصل کرلی ۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 142 رنز آٹھ وکٹس پر بنائے تھے ۔ سب سے زیادہ 28 رن جوس بٹلر نے اور 26 رن کیران پولارڈ نے بنائے ۔ ہاردک پانڈیا نے 24 رن بنائے تھے ۔ جواب میں دہلی ڈیر ڈیولس کی ٹیم اپنے 20 اوورس میں 7 وکٹس پر 128 رنز ہی بناسکی ۔ دہلی کے ابتدائی چھ بلے باز محض 24 رنوں پر آوٹ ہوگئے تھے ۔ بعد میں کے رباڈا نے 44 اور کرس مورس نے 52 ناٹ آوٹ رنز بنائے جس کی وجہ سے ٹیم 128 کے اسکور تک پہونچ سکی ۔

TOPPOPULARRECENT