Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل ‘ ممبئی کے خلاف پونے کی شاندار کامیابی

آئی پی ایل ‘ ممبئی کے خلاف پونے کی شاندار کامیابی

پونے 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان اسٹیون اسمتھ کی قائدانہ اننگز 84 ناٹ آوٹ اور اجنکیا رہانے کی نصف سنچری کی بدولت پونے نے آئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں ممبئی کے خلاف سات وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ ممبئی نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ 20 اوورس میں آٹھ وکٹس کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے ۔ ہاردک پانڈیا نے آخری اوور میں چار چھکے اور ایک چوکا لگایا تھا ۔ اس سیقبل جوس بٹلر نے 38 اور این رانا نے 34 رن بنائے تھے ۔ پولارڈ نے 17 رن بنائے ۔ جواب میں پونے نے 19.5 اوورس میں 187 رنز بناکر میچ جیت لیا ۔ اسمتھ 84 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ رہانے نے 60 رن بنائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT