Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل میچز مہاراشٹرا سے منتقل نہیں ہوں گے : راجیو شکلا

آئی پی ایل میچز مہاراشٹرا سے منتقل نہیں ہوں گے : راجیو شکلا

ممبئی ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل چیرمین راجیوشکلا نے خشک سالی کی صورتحال اور پانی کی قلت کے سبب اس ایونٹ کے مقابلوں کو مہاراشٹرا سے منتقلی کو خارج آز امکان قرار دیا۔ اس سیزن یہ ریاست ممبئی ، پونے اور ناگپور میں آئی پی ایل میچز کی میزبانی کرنے جارہی ہے ۔ شکلا نے وائیو و کے زیراہتمام یہاں ایک ایونٹ میں میڈیا والوں کو بتایا کہ جہاں تک خشک سالی اور پانی کی قلت کے مسائل کا معاملہ ہے ہم مہاراشٹرا کے کسانوں کے ساتھ ہیں اور تمام ممکنہ طریقوں سے مدد کرنے تیار ہیں، بشرطیکہ حکومت مہاراشٹرا کوئی تجویز پیش کرے ۔ ایسی صورت میں صدر بی سی سی آئی اور ہم تمام مل کر غور کریں گے کہ کسانوں کی مدد کس طرح کی جاسکتی ہے ۔ ’’اور خود میں ایم پی ایل اے ڈی فنڈ کے تحت چندگاؤں کی ذمہ داریاں شخصی طورپر نبھاؤں گا ‘‘۔ مرٹھواڑہ میں پانی کا بحران ہے ، جس کی یکسوئی ضرور کی جائیگی ۔ سالانہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ممبئی میں 9 اپریل کو شروع ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT