Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / آئی پی ایل میچوں میں سٹے بازی 9 افراد گرفتار

آئی پی ایل میچوں میں سٹے بازی 9 افراد گرفتار

بیتول، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچوں پر سٹہ لگاتے ہوئے 9 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔گنج پولیس ذرائع نے بتایا کہ مخبروں سے ملی اطلاعات کی بنیاد پر کل ایک مقامی ہوٹل میں چھاپہ مارا گیا جہاں ایک کمرے میں سٹہ لگاتے ہوئے 9افراد کو پولیس نے شکنجے میں لیا۔ملزمان میں دو بچے اور 7 نابالغ لڑکے شامل ہیں۔ ان کے پاس سے 10 موبائل، 16 ہزار 700 روپے نقد اور 5 لاکھ 18 ہزار کے 4 چیکس ملے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT