Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل میچ فکسنگ‘میڈیا کی خبریں بے بنیاد:پریتی زنٹا

آئی پی ایل میچ فکسنگ‘میڈیا کی خبریں بے بنیاد:پریتی زنٹا

ممبئی ۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا نے خبر شائع کی کہ رواں ماہ ہوئے اجلاس میں پریتی زنٹا نے بی سی سی آئی عہدیداروں اور اینٹی کرپشن بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ آئی پی ایل کے متعدد میچ فکسڈ  تھے اور کنگز الیون پنجاب کے کچھ کھلاڑی اس گھناؤنے کھیل کا حصہ بنے رہے۔ ان خبروں کے ردعمل میں اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ پریتی زنٹا نے  میڈیا کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ میڈیا کو بغیر ثبوت خبر شائع کرنے کا کوئی حق نہیں ، ایسی خبروں پر نہ صرف وہ حیران ہیں بلکہ میڈیا کی اخلاقی اور صحافتی غیر ذمہ داری پر پریشان بھی ہیں۔ قبل ازیں میڈیا نے   بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا کی آئی پی ایل  ٹیم کنگز الیون پنجاب کے متعلق نیا انکشاف کیا تھا کہ پریتی زنٹا نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔ آئی پی ایل جوے کا گڑھ تو تھا ہی لیکن اس میں کون اِن اور کون آؤٹ ہوتا رہا یہ خبریں کئی مرتبہ توجہ کا مرکز بنی ہیں ۔ نیز پریتی زنٹا نے آئی پی ایل حکام کو کہا کہ ان کی ٹیم کے کئی کھلاڑی میچ فکسنگ جیسی مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور یہ بات وہ جانتی تھیں لیکن  ثبوت نہ ہونے کے باعث منظر عام پر نہ لاسکیں۔پریتی نے ان میڈیا کی ان خبروں کو بے بنیاد اور بکواس قراردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT