Saturday , July 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل میں شرکت ،انگلش کھلاڑیوں پر جرمانہ کا اعلان

آئی پی ایل میں شرکت ،انگلش کھلاڑیوں پر جرمانہ کا اعلان

لندن ۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (ٖ آئی پی ایل) میں اپنے کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کیلئے سخت قدم اٹھاتے ہوئے یومیہ ساڑھے تین ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں پر یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ سخت سیزن سے قبل مکمل آرام کر سکیں اور انگلینڈ کی کاؤنٹی کو وقت دیں لیکن انگلینڈ کے سخت ٹورز سے قبل انڈین پریمیئر لیگ منعقد ہو گی اور اس میں پرکشش معاوضے کے سبب انگلش کھلاڑیوں کی اس میں شرکت متوقع ہے۔لیگ کیلئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب ہونے کا امکان ہے ان میں سب سے بڑا نام آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا ہے اور انگلینڈ کو خدشہ ہے کہ کہیں مایہ ناز کرکٹر لیگ کے دوران کسی زخم کا شکار نہ ہو جائیں۔اسٹوکس نے آئی پی ایل کیلئے اپنی بنیادی رقم دو لاکھ 38 ہزار پاؤنڈ مقرر کی ہے اور کئی فرنچائز ان کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں لیکن اگر بنیادی رقم پر ان کی نیلامی ہوتی ہے تو وہ فیس اور ٹیکس کی مد میں اپنی آدھی کمائی سے محروم ہو جائیں گے۔بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں یکساں مہارت کے سبب اسٹوکس کو لیگ میں مہنگے داموں میں خریدے جانے کا امکان ہے اور رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹیم مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جارحانہ آل راؤنڈر کو ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرے۔5  اپریل سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کیلئے نیلامی کے عمل کا آغاز چار فروری کو ہو گا جہاں انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم کے کپتان ایان مورگن اور جیسن رائے نے نیلامی کیلئے اپنے نام پیش کئے ہیں جبکہ سیم بلنگز اور جوز بٹلر پہلے ہی لیگ کا حصہ ہیں۔
بلائنڈ ورلڈکپ ، ہندوستان 10 وکٹوں سے فاتح
نئی دہلی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بلائنڈ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 158 رنز اسکور کئے تھے۔ جوابی اننگز میں ہندوستانی اننگز نے گیارہویں اوور میں مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا جس میں سکرام مجاہی نے 67 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT