Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل پر آن لائن سٹہ بازی کیرالا میں 4 بزنس مین گرفتار

آئی پی ایل پر آن لائن سٹہ بازی کیرالا میں 4 بزنس مین گرفتار

کوزی کوڈ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے شہر کوزی کوڈ میں سن رائزرس حیدرآباد اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان آئی پی ایل میچ کیلئے آن لائن سٹہ بیٹنگ وصول کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ 42 سالہ ہرشد، 45 سالہ شمو، 34 سالہ آصف الرحمن اور 31 سالہ محمد رشید کو جو تمام بزنس مین ہیں۔ کل رات یہاں واقع ایک عمارت سے گرفتار کلیا گیا جہاں وہ بحیثیت کرایہ دار مقیم تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 6 موبائیل فونس کمپیوٹرس اور 5.02 لاکھ روپئے ضبط کرلئے۔ شمالی علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے اشرف کو اطلاع موصول ہونے کے بعد اس عمارت پر دھاوا کیا گیا تھا۔ نڈا کاوو کے سرکل انسپکٹر موسیٰ ولی کڈن اور سب انسپکٹر جی گوپی کمار نے ان افراد کو گرفتار کرلیا۔ آئی پی ایل کے گزشتہ روز منعقدہ ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے کنگس الیون پنجاب کو 5 وکٹس سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT