Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل : پنجاب کو آج نائٹ رائیڈرز کی آزمائش کا سامنا

آئی پی ایل : پنجاب کو آج نائٹ رائیڈرز کی آزمائش کا سامنا

موہالی ، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پُرجوش کنگس الیون پنجاب جسے اپنی پہلی کامیابی پونے سوپر جائنٹس کے خلاف حاصل ہوئی، انھیں اب انڈین پریمیر لیگ T20 کرکٹ ٹورنمنٹ کے میچ میں دو مرتبہ کے چمپینس کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی آل راؤنڈ طاقت کا کل یہاں سامنا رہے گا۔ جہاں کے کے آر نے تین میچوں سے چار پوائنٹس جٹائے ہیں، وہیں کنگس الیون نے گزشتہ روز پونے کے خلاف چھ وکٹ کی جیت کے ذریعے اپنا کھاتہ کھولا ہے۔ دونوں ٹیموں کا تقابل کاغذ پر کریں تو کے کے آر کو زیادہ متوازن ہونے کی وجہ سے پنجاب کے خلاف نہایت پسندیدہ ٹیم کا درجہ حاصل ہے لیکن کوئی بھی ساکھ کا اس مختصر فارمٹ میں بہت کم اثر رہتا ہے کیونکہ زیادہ تر مقابلے اپنے دن بہتر مظاہرے کی بنیاد پر جیتے جاتے ہیں۔ کے کے آر کی بیٹنگ اور پنجاب بولنگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT