Monday , March 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل کا 10 واںسیزن ‘ آج کھلاڑیوں کا ہراج

آئی پی ایل کا 10 واںسیزن ‘ آج کھلاڑیوں کا ہراج

10 لاکھ سے 2 کروڑ تک بنیادی قیمتیں۔ عرفان پٹھان کیلئے اچھی بولی لگنے کی امید

بنگلورو19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے 10 ویں سیزن کیلئے کھلاڑیوں کا ہراج کل یہاں بنگلورو میں منعقد ہوگا ۔ جملہ 350 سے زائد کھلاڑی دستیاب ہیں جن میں سے آئی پی ایل کی آٹھ ٹیمیں امکان ہے کہ زیادہ سے زیادہ 76 کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرینگی ۔ 10 سالہ سفر کا یہ آخری ہراج ہوگا جس کے بعد تمام کلاڑیوں کو ایک بار پھر آکشن پول میں جانا ہوگا ۔ حالانکہ تمام ٹیموں کیلئے زیادہ سے زیادہ 27 کھلاڑی رکھنے کی گنجائش ہے لیکن بیشتر ٹیمیں 22 اور 24 کے درمیان کھلاڑی رکھتی ہیں۔ کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت کو 10 لاکھ سے 2 کروڑ روپئے کے درمیان رکھا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ حالیہ سید مشتاق علی ٹرافی کے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے ٹیمیں زیادہ تر ایسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دے سکتی ہیں جنہوں نے ابھی ہندوستان کیلئے نہیں کھیلا ہے ۔ دلچسپ بات یہ دیکھنا ہوگی کہ آیا ٹسٹ اسپیشلسٹ سمجھے جانے والے ایشانت شرما اپنی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپئے پر بولی دہندگان کی توجہ حاصل کرپاتے ہیں یا نہیں کیونکہ وہ ٹوئنٹی 20 میں زیادہ مقبولیت نہیں رکھتے ۔ ایشانت کی بنیادی قیمت بہت زیادہ ہے اور اس فارمٹ میں ان کے ریکارڈ کو دیکھتا ہوئے ایشانت ٹیموں کیلئے زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب شائد نہیں ہوپائیں گے ۔ ان کیلئے اہم بات یہی ہے کہ وہ ہندوستان کیلئے کھیلتے ہیں اور ٹیموں کو اپنی مقبولیت میں اضافہ کیلئے معروف ناموں کو شامل کرنا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ تاہم عرفان پٹھان کے تعلق سے امید کی جا رہی ہے وہ بولی دہندگان کی توجہ حاصل کرپائیں گے ۔ وہ آئی پی ایل اسپیشلسٹ کہے جا رہے ہیں اور آل راونڈ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ان کی بنیادی قیمت 50 لاکھ رکھی گئی ہے ۔ فاسٹ بولر ورون آرون کی بنیادی قیمت واجبی 30 لاکھ روپئے ہے اور امکان ہے کہ وہ بھی بولی دہندگان کی توجہ حاصل کرپائیں گے ۔ غیر معروف ہندوستانی کھلاڑیوں میں نوجوان کھلاڑی جیسے جھارکھنڈ کے بلے باز ویراٹ سنگھ اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی پرتھوی شاہ بھی بولی دہندگان کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کی بنیادی قیمتیں 10 لاکھ روپئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرس ٹی نٹراجن ( ٹاملناڈو ) اور دہلی کے کلونت کھیجرولیا کے علاوہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر باسل تھمپی کیلئے بھی بولی دہندگان کی دلچسپی کی امید کی جا رہی ہے ۔ ان تینوں کی بنیادی قیمت بھی 10 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ انگلینڈ کے اہم کھلاڑی جیسے بہترین صلاحیتوں کے حامل بین اسٹوکس ‘ محدود اوورس کے کپتان آئین مورگن اور تیز رفتار بلے باز جیسن رائے بھی بولیوں کیلئے دستیاب ہیں لیکن وہ صرف ماہ اپریل کیلئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔ انگلینڈ کے مئی کے مہینے میں 5 اور 7 تاریخ کو دو ونڈے میچس ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیں اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف ایک سہ روزہ میچ 24 مئی کو شروع ہونے والا ہے ۔ یہ امید کی جاسکتی ہے کہ انگلش کھلاڑی مئی کے مہینے کیلئے دستیاب نہیں ہوسکیں گے اور چونکہ بین اسٹوکس اور مورگن کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپئے اور جیسن رائے کی ایک کروڑ روپئے ہونے سے ٹیمیں ان کیلئے بولی دینے سے قبل ایک سے زائد بار سوچنے پر مجبور ہوجائیں گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT