Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل ‘ کنگس الیون پنجاب کی کولکتہ کے خلاف کامیابی

آئی پی ایل ‘ کنگس الیون پنجاب کی کولکتہ کے خلاف کامیابی

موہالی 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کے ایک میچ میں کنگس الیون پنجاب نے بہترین بولنگ کے ذریعہ کولکتہ نائیٹ رائیلآرس کے خلاف 14 رن سے کامیابی حاصل کرلی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے کپتان گلین میکس ویل کے 44 اور وردھی مان ساہا کے 38 رنوں کی بدولت 6 وکٹس پر 167 رنز اسکور کئے ۔ منن ووہر نے 25 اور آر تیواتیا نے 15 رن بنائے ۔ کولکتہ کے کرس ووکس اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹس لئے ۔ جواب میں کولکتہ کی ٹیم 20 اوورس میں چھ وکٹس پر 153 رنز ہی بناسکی ۔ حالانکہ کرس لن نے ٹیم کیلئے 52 گیندوں میں تین چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے تھے ۔ سنیل نارائن اور منیش پانڈے نے 18,18 رنز بنائے ۔ دوسرے بلے باز کوئی خاطر خواہ اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT