Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی 15 ڈسمبر کو نیلامی

آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی 15 ڈسمبر کو نیلامی

ممبئی ۔ 12 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)  آئی پی ایل کی دو نئی ٹیمیں پونے اور راجکوٹ کے لئے 10 کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے 15 ڈسمبر کو باندرہ ۔ کرلا کامپلکس میں موجود ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن میں نیلامی ہوگی ۔ بی سی سی آئی کے باوثوق ذرائع نے کہا ہے کہ 15 ڈسمبر کو دوپہر 12:15 کو کھلاڑیوں کی نیلامی کا آغاز ہوگا تاکہ اسپاٹ فکسنگ معاملے کے بعد چینائی سوپر کنگس اور راجستھان رائلس کی معطلی کے بعد مذکورہ بالا نئی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جاسکے ۔ یاد رہے 2 سال کی پابندی کے مکمل ہونے کے بعد چینائی اور راجستھان کی ٹیمیں واپس ہونگی ۔

TOPPOPULARRECENT