Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل 9 : کولکتہ کی پنجاب کیخلاف 6 وکٹس سے کامیابی

آئی پی ایل 9 : کولکتہ کی پنجاب کیخلاف 6 وکٹس سے کامیابی

موہالی۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں آج کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے کنگ الیون پنجاب کو 6 وکٹس سے شکست دے دی۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کی اور 138/8 رنز بنائے جن میں شان مارش (56*) شامل ہیں۔ سنیل نارائن نے 22 رنز اور مورنے مورکل نے 27 رنز کے عوض 2 وکٹس حاصل کئے۔ جواب میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے 17.1 اوورس میں 141/4 رنز بناتے ہوئے میچ بہ آسانی جیت لیا۔ رابن اتھپا نے جاریہ سیزن کی تیسری تیز رفتار نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 28 گیندوں میں 53 رنز اور گوتم گمبھیر نے 34 رنز بنائے ۔ اتھپا نے صرف 24 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ پردیپ ساہو نے 18 رنز کے عوض 2 وکٹس حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT