Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آبادی میں محبوب نگر اور رقبہ میں ناگرکرنول سب سے بڑا ضلع

آبادی میں محبوب نگر اور رقبہ میں ناگرکرنول سب سے بڑا ضلع

دسہرہ کے دن سے نئے نظم و نسق کی خدمات کے آغاز کیلئے تمام تیاریاں مکمل
محبوب نگر۔/9اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کی تقسیم کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے ، آبادی کے لحاظ سے ضلع محبوب نگر اور جغرافیائی ( رقبہ ْ کے لحاظ سے ناگرکرنول ضلع بڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع محبوب نگر میں محبوب نگر اور نارائن پیٹ ریونیو ڈیویژن کے منڈلوں کے علاوہ نئے منڈلس محبوب نگر رورل اور راجا پور اور رنگاریڈی کے گنڈیڈ اور نارائن پیٹ ڈیویژن کے مریکل اور کرشنا منڈلوں کو شامل کیا گیاہے۔ اس طرح محبوب نگر ڈیویژن کے 13منڈلس اور نارائن پیٹ ضلع کے 12منڈلس اس طرح جملہ 25 منڈلس سے ضلع محبوب نگر تشکیل دیا گیا ہے۔ ضلع کی آبادی 14,68,392 اور رقبہ 4921 مربع کلو میٹر ہے۔ ناگرکرنول ضلع میں پنٹلہ ولی منڈل نیا بنایا گیا ہے اور ضلع کے تحت کلواکرتی کو نیا ریونیو ڈیویژن بنایا گیا ہے جس میں اورکنڈہ وچارہ کنڈہ نئے منڈلس شامل کئے گئے ہیں۔ اچم پیٹ کو بھی نیا ریونیو ڈیویژن بناتے ہوئے بھدرا نیا منڈل بنایا گیا ہے۔ ناگرکرنول میں ناگرکرنول ڈیویژن کے تحت 9 منڈلس، کلواکرتی ڈیویژن کے تحت 5 منڈلس اور اچم پیٹ ڈیویژن کے تحت 5 منڈلس اس طرح ضلع کے تحت جملہ 19 منڈلس شامل ہیں۔ ضلع کی جملہ آبادی 8,69,767 ہے اور یہ ضلع 6503 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔ ونپرتی ضلع میں چنم باوی، ریولی، امرچنتہ اور مدنا پور نئے منڈلس قائم کرتے ہوئے صرف ونپرتی ( واحد ڈیویژن ) کے تحت جملہ 15منڈلس کے ساتھ ضلع تشکیل دیا گیا ہے۔ ضلع کی آبادی 637,390 اور رقبہ 2566 مربع کلو میٹر ہے۔ یہ وہ واحد ضلع ہے جس کی نمائندگی صرف ایک رکن اسمبلی ہی کرتے ہیں وہ جی چنا ریڈی ( کانگریس ) گدوال ضلع میں راولی ، نندینے، انڈواویل منڈلس قائم کرتے ہوئے جملہ 12 منڈلس کے ساتھ ضلع گدوال تشکیل دیا گیا ہے جس کی آبادی 609930 ہے اور یہ2581 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔ محبوب نگر ضلع کی 4 اضلاع میں تقسیم کے بعد شاد نگر کو شمس آباد میں ، کوڑنگل اور بومراس پیٹ کو وقارآباد میں شامل کیا گیا ہے۔ ضلع نظم و نسق دسہرہ کے دن سے ہی اپنی خدمات کا آغاز کریگا جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT