Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / آبادی پر ریجیجو کا تبصرہ کانگریس کی جانب سے مذمت

آبادی پر ریجیجو کا تبصرہ کانگریس کی جانب سے مذمت

نئی دہلی ۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مرکزی وزیر کرن ریجیجو کے بیان پر کہ ہندو آبادی کم ہورہی ہے اور ملک میں اقلیتیں خوشحال ہیں ، کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان کے اس بیان کاسخت نوٹ لینا چاہئے کیونکہ یہ ایک انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان ہے جو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے ٹوئٹر پر دیاہے ۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے 2011ء کے مردوم شماری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندو آبادی اتنی زیادہ کم نہیں ہوئی کہ کسی کو بھی اتنی زیادہ فکر لاحق ہوجائے ۔ انھوں نے کہاکہ مردوم شماری کے بموجب دیگر مذاہب کی آبادی میں اکثریت سے زیادہ کمی آئی ہے ۔ علاوہ ازیں ہندو آبادی کی شرح ترقی کم ہوکر 16.76 فیصد ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ دہائی (1991-2001 ) میں یہ 19.92 فیصد تھی ۔ مسلمانوں کی شرح ترقی 2001-11 کی دہائی میں 24.60 فیصد رہی جبکہ 1991-2001 ء کی دہائی میں 29.52 فیصد تھی اس طرح مسلمانوں کی شرح ترقی گزشتہ ساٹھ سال سے کم نہیں ہوئی ہے کہنا بالکل بے بنیاد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT