Monday , October 23 2017
Home / دنیا / آبدوز کشتی کے ذریعہ حادثہ کا شکار طیارہ کے ملبہ کی تلاش

آبدوز کشتی کے ذریعہ حادثہ کا شکار طیارہ کے ملبہ کی تلاش

قاہرہ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر مصر عبدالفتح السیسی نے کہا کہ ایک آبدوز کشتی کی خدمات حاصل کی گئی ہے تاکہ حادثہ کا شکار مصری طیارے کے بلاک باکسیس تلاش کرنے کیلئے اسے تعینات کیا جائے ۔ امکان ہے کہ بلیک باکسیس سے طیارہ کے حادثہ کے بارے میں اہم سراغ حاصل ہوسکیں گے ۔ اس حادثہ میں 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آبدوز کشتی سے بلیک باکسیس تلاش کرنے کی صدر مصر نے بھی تائید کی ہے۔ تین ہزار میٹر کی گہرائی میں سمندر کی تہیہ میں یہ تلاش کی جارہی ہے ۔

چین کے شہر میں 200سال کی شدید ترین بارش
بیجنگ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) زبردست بارش کے بعد جو گذشتہ دو سال سے چین کے شہر صوبہ گوانگ ڈاؤن میں نہیں دیکھی گئی تھی ‘ اندیشہ ہے کہ 8افراد ہلاک اور دیگر چار لاپتہ ہیں ۔ کاؤنٹی کی سطح کے ایک چھوٹے شہر ژن ای میں 429.5 ملی میٹر بارش 6گھنٹے میں درج کی گئی ۔ 8افراد اور دیگر چار لاپتہ ہوگئے ۔ صوبائی بلدی اُمور کے بموجب ریاست میں دوسری مرتبہ بلند ترین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور بچاؤ کارکنوں کو متاثرہ علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ کل شام بارش کا سلسلہ رک گیا جو کل دوپہر سے مسلسل جاری تھی ۔

TOPPOPULARRECENT