Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آبرسانی بورڈ کے ایپ پر بلدی شکایتوں کا حصول : کمشنر جی ایچ ایم سی

آبرسانی بورڈ کے ایپ پر بلدی شکایتوں کا حصول : کمشنر جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( آئی این این ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی کے کنزیومر موبائیل ایپ کے ذریعہ شکایتوں کو رجسٹر کرے ۔ سڑکوں پر گڑھوں ، ڈرینج مین ہول کور کی گمشدگی ، اسٹورم واٹر ڈرین کور کی گمشدگی جیسی شکایتوں کو اس ایپ کے ذریعہ رجسٹر کیا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر و اسپیشل آفیسر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس سہولت سے استفادہ کے لیے گوگل پلے اسٹور میں ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی کا نام سرچ کرتے اور ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی کنزیومر سرویسیس کو سلیکٹ کرتے ہوئے ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔ کمشنر نے کہا موبائل ایپ کے ذریعہ شکایت رجسٹر کرنے ایک مرتبہ موبائل نمبر ، نام اور پتہ درج کریں ۔ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ جی ایچ ایم سی انجینئرس کو موبائل ایپ فراہم کیا گیا ہے تاکہ تصویر کے ساتھ شکایتوں کی یکسوئی کی جاسکے ۔ ایک مرتبہ شکایت کی یکسوئی ہونے پر اس کو ایپ پر تصویر کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی ۔ 28 دسمبر سے یہ قابل عمل ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT