Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آبرسانی پائیپ لائن کا معائنہ رکن اسمبلی نارائن بھوپال ریڈی کا دورہ

آبرسانی پائیپ لائن کا معائنہ رکن اسمبلی نارائن بھوپال ریڈی کا دورہ

نارائن کھیڑ ۔ 14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بھوپال ریڈی نے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کا دورہ کرتے ہوئے کلہیر منڈل میں موضع نلاواگو پراجکٹ کا معائنہ کیا ۔ نلاواگو پراجکٹ سے کلہیر منڈل اور نارائن کھیڑ منڈل کے 27 مواضعات کو سربراہ کرنے والے پانی کے پائپ لائن کا جائزہ لیا موضع چلا گیداتانڈا میں جاری مشن بھگر تھا کام کا جائزہ لیا ۔ موضع یاپٹہ ( بی ) میں پانڈو نامی شخص کی جانب سے تیار کردہ زرعی سامان کا جائزہ لیا جو آسان طریقہ سے کھیت میں بیج بونے کیلئے اور کسانوں کی سہولیات کیلئے تیار کیا گیا جو معمولی رقم میں فروخت کیا جارہا ہے موضع ناگدھار میں بکریوں ، مینڈوں کی افزائش کرنے والے شڈس کا معائنہ کیا مستقر نارائن کھیڑ میں واٹر سمپ کا دورہ کر کے نلاواگو پراجکٹ سے نارائن کھیڑ مستقر کو سربراہ کرنے والے پانی کے پائپ لائن کا افتتاح انجام دیا جس کے ساتھ ہی نلاواگو پراجکٹ سے راست پانی نارائن کھیر واٹر سمپ میں جمع ہونا شروع ہوگیا اس واٹر سمپ سے مستقر نارائن کھیڑ میں موجود تمام پانی کی ٹیانکوں کو پانی سربراہ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی ، پی ڈی ڈی آر ڈی اے ستیہ نارائنا ریڈی آر ڈبلیو ایس ای ای چندرا مولی پنچایت راج ای ای وینو گوپال نارائن کھیڑ منڈل تحصیلدار ونئے کمار نارائن کھیڑ سرپنچ اپاراؤ شٹکار نائب سرپنج محمد نجیب کے علاوہ سرکاری عہدیداروں اور سیاسی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT