Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں بدعنوانی کا الزام

آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں بدعنوانی کا الزام

کریم نگر۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حصول اراضی پر 2013 میں پارلیمنٹ میں لائے گئے قانون کے مطابق عمل نہ کرتے ہوئے123جی او کے نام ریاستی حکومت ملنا ساگر کی طرح سے کوراویلی گنڈے ویلی پراجکٹوں کی تعمیر کے سلسلہ میں اراضی کے حصول کی مجرمانہ سازش کی کوشش پر کانگریس خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن پارلیمنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس ریاستی نائب صدر پونم پربھاکر نے کیا جو برسر اقتدار حکومت کے لئے انتباہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہی طرز عمل اختیار کرنے پر بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں انہوں نے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توٹہ پلی پراجکٹ کو ردکرکے کمیشن کیلئے ٹی آر ایس حکومت گورے ویلی گنڈے ویلی پراجکٹوں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتی ہے اسی لئے 23 اور 24 جون کو کانگریس پارٹی ایک وفد کی شکل میں اس علاقہ کا تفصیلی دورہ کرے گی۔

کریم نگر میں محکمہ تعلیمات کی
کارکردگی پر جائزہ اجلاس
کریم نگر۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر میں محکمہ تعلیمات کی کارکردگی پر ضلع کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ ، اراکین قانون ساز کونسل، اراکین اسمبلی، ضلع پریشد چیرپرسن، محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں دوپہر 2:30 بجے جائزہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری شرکت کریں گے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ اس اجلاس میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے کمشنر، انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کمشنر، ٹیکنیکل ایجوکیشن کمشنر، ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ، متعلقہ انجینئرنگ عہدیداران شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT