Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل پر زور ، تاخیر پر احتجاج کا انتباہ

آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل پر زور ، تاخیر پر احتجاج کا انتباہ

پراجکٹس اور کسانوں کے مسائل پر اسمبلی اجلاس طلب کرنے پر زور : جی کشن ریڈی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹس جیسے کرشنا اور گوداوری کو مکمل کریں ۔ پارٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے اواخر ماہ احتجاجی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بات ریاستی صدر بی جے پی مسٹر جی کشن ریڈی رکن اسمبلی بی جے پی نے بتائی ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ پارٹی کے مطالبہ کی تائید وحمایت میں پارٹی کے کارکن ریاست گیر سطح پر احتجاجی دھرنا بھی منظم کریں گے ۔ صدر بی جے پی نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ اس مسئلہ پر مباحث کے لیے فوری ریاستی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں ۔ جس میں دیگر مسائل جیسے خشک سالی اور کسانوں کی صورتحال پر بھی مباحث ہوسکیں ۔ جی کشن ریڈی نے کہا کہ حکومت نے گھر گھر نل کنکشن کے ذریعہ صاف و شفاف پینے کا پانی سربراہ کرنے کے لیے 35 ہزار کروڑ روپیوں کا بجٹ مقرر کیا تھا تاہم جس میں سے صرف 4000 کروڑ ہی جاری کیا گیا ۔ مسٹر ریڈی نے حکومت کی جانب سے ریزروائر کی تعمیر کے لیے پائپ لائن کاموں کے لیے ٹنڈرس طلبی کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT