Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات

آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات

محبوب نگر 29 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پالمور ، رنگاریڈی لفٹ اریگیشن ، کلواکرتی لفٹ اریگیشن ، راجیو بھیما ، کوٹل ساگر پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کیلئے حکومت کوشاں ہے ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے ریاستی پلاننگ کمیشن کے نائب چیرمین نرنجن ریڈی کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے عہدیداروں کو پابند کیا کہ جلد از جلد تکمیل کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ عہدیداران مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے حکومت کے بامقصد اسکیمات کو مکمل کریں ۔ عملہ کی کمی ہو تو آؤٹ سورسنگ تقررات کئے جائیں ۔ پراجکٹس کے انجام دیئے جانے والے تعمیرات پر کڑی نظر رکھیں اور روز بہ روز رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے ۔ پالمور اور کلواکرتی پراجکٹس کو مکمل کرتے ہوئے ماہ جون تک پینے کا پانی سربراہ کرنا ضروری ہے ۔ جس کیلئے مطلوبہ 777 ایکر اراضی حاصل کر لیجائے ۔ راجیو بھیما کوئل ساگر کی تکمیل کیلئے حصول اراضی کے اقدامات تیزی کے ساتھ کئے جائیں ۔ ریونیو اور انجینئرنگ عہدیداران اس تعلق سے ہمیشہ مستعد رہیں ۔ ضلع کلکٹر ٹی کے سری دیوی نے واقف کرایا کہ پالمور ، رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کیلئے 4 ذخیرہ آب کیلئے 17327 ایکر اراضی مطلوب ہے جس کیلئے عہدیداروں سے تفصیلات مسلسل حاصل کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال 3367 ایکر اراضی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کئے جاچکے ہیں ۔ 376 ایکر اراضی کا رجسٹریشن بھی ہوچکا ہے ۔ پراجکٹ کیلئے 2613 کسانوں نے اراضی کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے ۔ ویڈیو کانفرنس میں آبپاشی کے انجینئر ان چیف جوشی ، آبپاشی مشیر ودیاساگر راؤ اور ضلع کلکٹر کے ہمراہ جوائنٹ کلکٹر رام کشن ، ڈی آر او بھاسکر و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT