Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی : ڈی ناگیشور راؤ

آبپاشی پراجکٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی : ڈی ناگیشور راؤ

حیدرآباد ۔  9  ستمبر  (سیاست  نیوز) وزیر عمارات و شوارع تملا ناگیشور راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے حکومت آبپاشی پراجکٹس کے ڈیزائین میں تبدیلی کر رہی ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ناگیشور راؤ نے کہا کہ اہم آبپاشی پراجکٹس کی ری ڈیزائیننگ کا مقصد زیادہ سے زیادہ علاقوں کو سیر آب کرنا ہے ۔ تلنگانہ میں خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ پراجکٹس کا ڈیزائین تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دے کر حکومت پر بے قاعدگیوں کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں کسانوں کی خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے تھے لیکن اس وقت کی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے کانگریس قائدین عوام کو اس بات کی وضاحت کریں کہ انہوں نے اقتدار میں رہ کر کسانوں کیلئے کیا اقدامات کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خودکشی کو روکنے میں ناکام کانگریس قائدین کو حکومت پر تنقید کا کوئی حق نہیں ہے۔ تلنگانہ میں کسانوں اور زرعی شعبہ کی ابتر صورتحال کیلئے کانگریس پارٹی ذمہ دار ہے جس میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران اس شعبہ کو نظر انداز کردیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن قائدین سیاسی مقصد براری کیلئے حکومت کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ناگیشور راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کو کسانوں کی خودکشی سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور ہر کسان کے چہرہ پر خوشی اور اس کے خاندان میں خوشحالی ان کا مقصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT