Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹ میں بے قاعدگیاں : جیون ریڈی

آبپاشی پراجکٹ میں بے قاعدگیاں : جیون ریڈی

حیدرآباد /27 مئی ( آئی این این ) ڈپٹی سی ایل پی لیڈر ٹی جیون ریڈی نے آج ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آبپاشی اسکیمات میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں میں ملوث ہے ۔ آبپاشی پراجکٹ کی ازسر نو تیاری کے نام پر دھاندلیاں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ پوری ریاست تلنگانہ کو بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں ۔وہ اپنے فضول منصوبوں کو روبہ عمل لانے کیلئے سرکاری خزانہ خالی کر رہے ہیں ۔ پراجکٹ کیلئے ٹنڈرس کی طلبی میں بھی بدعنوانیاں پائی جاتی ہیں ۔

 

تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار
حیدرآباد /27  مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، کریم نگر ، کھمم ، ورنگل ، میدک اور نلگنڈہ میں گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ آندھراپردیش کے سریکاکلم ، وجئے نگرم ، وشاکھاپٹنم ، مشرقی گوداوری ، مغربی گوداوری ،کرشنا ، گنٹور میں 3 دن کے دوران گرمی برقرار رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں 40 تا 45 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT