Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹ کے ٹنڈرس میں بے قاعدگیاں، اسمبلی میں موضوع بحث بنانے صدر تلنگانہ پی سی سی کا عزم

آبپاشی پراجکٹ کے ٹنڈرس میں بے قاعدگیاں، اسمبلی میں موضوع بحث بنانے صدر تلنگانہ پی سی سی کا عزم

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے آبپاشی پراجکٹس کے ٹنڈرس میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کرتے ہوئے تقریبا ایک لاکھ کروڑ روپئے کے غبن کرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا ۔ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اس کو موضوع بحث بنانے کا اعلان کیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات کے لیے گلوبل ٹنڈرس طلب کرنے کے بجائے چند کمپنیوں کو فائدہ پہونچانے کے لیے بے قاعدگیاں کی گئی ہیں ۔ پرانہیتا ٹنڈرس طلب کرنے کے باوجود نامنیشن کے تحت کام دیا جارہا ہے ۔ جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پالمور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے لیے 25 ہزار کروڑ روپئے کے ٹنڈرس طلب کئے گئے ۔ اس میں چند کمپنیوں کو فائدہ پہونچانے کے لیے قواعد میں نرمی پیدا کی گئی جس کا راست فائدہ کنٹراکٹرس کو ہوگا ۔ کنٹراکٹرس سے خفیہ سازباز کے بعد ہی یہ ممکن ہوپایا ہے ۔ ماضی میں حکومت کے تمام فیصلوں سے عوام کو واقف کرانے کے لیے جی اوز کو ویب سائٹ پر دستیاب رکھا جاتا تھا ٹی آر ایس حکومت ہر معاملے میں بے قاعدگیاں اور غبن کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے جی اوز کو خفیہ رکھتے ہوئے مختلف بہانے کیے جارہے ہیں ۔ پالمورتی کے تعمیری اخراجات کو 659 کروڑ سے بڑھا کر 3007 کروڑ کردیا گیا ۔ قیمتوں میں اضافہ کے بعد نئے ٹنڈرس طلب کرنے کے بجائے نامنیشن پر کنٹراکٹرس میں کام تقسیم کردیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہزاروں کروڑ روپئے کے عوامی فنڈز کا بیجا استعمال ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT