Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کا عزم : ہریش راؤ

آبپاشی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کا عزم : ہریش راؤ

حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت مقررہ مدت میںآبپاشی پراجیکٹس کو مکمل کرکے تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے اقدامات کرے گی۔ وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے یہ بات کہی۔ وزیر وصوف نے مدور منڈل کے ایک مقام پر ایک لاکھ پودوں کی شجرکاری پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کے بعد پودوں کا تحفظ کرنا بھی ہر ایک کی ذمہ داری ہوگی۔ اپوزیشن جماعتیں ملنا ساگر کے جاری تعمیری کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ اپوزیشن کے اس رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ عوام کو غلط باور کرواتے ہوئے انہیں شدید تشویش میں مبتلا کررہے ہیں۔ انہوں نے آبپاشی پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے حکومت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کسی ریاست حکومت کی جانب سے آبپاشی پراجیکٹس کیلئے رقومات مخص نہیں کئے گئے بلکہ تلنگانہ حکومت نے آبپاشی پراجیکٹس کیلئے بجٹ میں 25 ہزار کروڑ روپئے مختص کرکے آبپاشی پراجیکٹس کے جاری کاموں میں تیزی پیدا کرنے پراجیکٹس کے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے کوشاں رہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے خشک سالی کی صورتحال کا خاتمہ کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ آبپاشی شعبہ کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT